vosa.tv
Voice of South Asia!

امتیاز احمدکو صدمہ،بڑے بھائی اسلام آباد میں انتقال کرگئے

0

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت امتیاز  احمد کے بڑے بھائی فیاض احمددل کا دورہ پڑنے  کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق امتیاز احمد کے بڑے بھائی فیاض احمد کو دو روز قبل شدید ہارٹ  اٹیک ہوا،جس کے بعد  انھیں الشفاء اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت  کو دیکھتے ہوئے انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تاہم وہ زندگی اور موت کی کشمش میں رہنے کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کر گئے۔نیویارک میں مقیم امتیاز احمد اپنے بڑے بھائی کی صحت  کے بارے میں اطلاع سنتے ہی فوراً پاکستان کے  لیے روانہ ہوگئے تھے اور جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پہلے اسلام آباد اور پھر اپنے آبائی شہر میر پور آزاد کشمیر پہنچے۔خاندانی ذرائع کے مطابق فیاض احمد نے پانچ بیٹیوں،تین بیٹوں اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستانی کمیونٹی نے امتیاز احمد سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی غم ورنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں امتیاز احمد کے غم میں برابر کی شریک ہیں،کمیونٹی نے دعا کی ہے کہ پروردگار مرحوم فیاض احمد کی مغفرت ودرجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.