vosa.tv
Voice of South Asia!

صحافیوں کے لیے مئیر نیویارک سے سیاسی سوالات کرنا ممنوعہ

0

سٹی ہال کے سرکرہ وکیل نے میڈیا کو  مئیر سےسیاسی سوالات کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا

 نیویارک(ویب ڈیسک)سٹی ہال کے سرکردہ وکیل نے صحافیوں سے کہا کہ ملک کی سب سے اہم سیاسی شخصیات میں سے ایک شخصیت مئیر ایرک ایڈمز ہیں لہذا مئیر سے سیاسی سوالات کرنا بند کردیں۔سٹی ہال کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم صدارتی مہم یا دیگر اہم موضوعات کے بارے میں مخصوص سوالات پوچھنے سے گریز کریں۔اس کی ایک مثال منگل کو  مئیر نیویارک کی پریس کانفرنس میں دیکھنے کو ملی۔جب میڈیا نے میئر ایرک ایڈمز کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں دیکھنے کو نظر آئی جب ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے مخصوص سوالوں کے جواب دئیے۔ ایڈمز سے متعدد سوالات پوچھے گئے تھے کہ انہیں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں زیادہ نمایاں کردار کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ایڈمز نے کہا کہ وہ ایک اچھا سپاہی بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور نائب صدر ہیریس کو کسی بھی طرح سے صدر بننے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر سیاہ فام مردوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ایڈمز نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ جیت جائے، میں یہی کرنے جا رہا ہوں، اس کے جیتنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا، کریں گئے۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران بدمزگی اس وقت ہوئی جب وکیل نے صحافیوں کو سیاسی سوالات محدود کرنے کی اپنی درخواست کے ساتھ آخر میں سیشن میں خلل ڈالا۔جس پر سٹی کونسل میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔وکیل نے کہا کہ وہ صرف اخلاقیات کے قوانین کو نافذ کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میئر اور ان کی ٹیم  نے سٹی ہال میں پریس کانفرنس کے دوران موضوع سے ہٹ کر سوالات کرنے پر اصرار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.