کوئنز میں کار اور ٹرک میں تصادم سے راہ گیر جاں بحق،خواتین ننگے پاوں فرار
بروکلین حادثے میں16سالہ لڑکا جاں بحق2زخمی،مین ہٹن میں کتے کے حملے سے1شخص زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں کار اور ٹرک میں تصادم کی صورت میں راہ گیر زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے حادثے کی ذمہ دار دو خواتین کو ٹہرایا ہے جو کہ فرار ہیں۔دونوں خواتین ننگے پاوں بھاگی ہیں کیونکہ پولیس کو جوتیاں جائے وقوع سے ملی ہیں ۔پولیس کو مفرور خواتین کی تلاش ہے۔واقعہ منگل کی الصبح فلشنگ سیکشن میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہونڈا ایکارڈ اور یو۔ہول ٹرک کے درمیان تصادم ہوا تو راہ گیر56سالہ شخص زد میں آگیا اور جان سے چلا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ راہ گیر جائے وقوع پر ہی جان دیدی تھی۔دریں اثنا، ہونڈا کا ڈرائیور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں ٹریفک حادثے میں ای بائیک پر سوار 16سالہ لڑکا زخمی ہوگیا جبکہ2لڑکے زخمی ہوئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق جاں لڑکے کی شناخت16سالہ جرید کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعہ کونی آئی لینڈ اور ڈٹماس ایونیو کے قریب پیش آیا۔ای بائیک پر سوار لڑکے ٹرک سے ٹکرا گئے تھے۔زخمی ہونے والے لڑکوں کی بھی عمریں15اور16سال کے ہیں۔جن کی حالت مستحکم ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں کتے نے پزیریا کے ملازم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ملازم شدید زخمی ہوگیا کیونکہ کتے نے حملے کے دوران اس کے جسم کے مختلف حصوں کو بری طرح کاٹا تھا۔حکام کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب فلیٹیرون ڈسٹرکٹ میں5thایونیو پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق کتے کے ساتھ مقامی پیزا کی دکان میں داخل ہوا اور کتے کو دکان کے اندر کھلا چھوڑ دیا۔اس دوران دکان کے ملازم نے اسے جانے کا کہہ دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔تو کتے کے مالک نے کتے کو حملہ کرنے کا اشارہ کیا تو کتے نے ملازم پر حملہ کردیا۔کتے نے ملازم کے جسم کے مختلف حصوں کو بری طرح کاٹا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں پر اس کی حالے تشویشناک ہےاور کتے کے مالک کو حراست میں لے لیا اور کتا بھی تحویل میں ہے۔