نیو وارک اپارٹمنٹ کی چھت گر نے سے بچے خواتین بال بال بچ گئے
نیوجرسی پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گر کر زخمی،تین ملزمان دبوچ لیے گئے
نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیو وارک میں طوفان اور موسلادھار بارش سے نیو وارک اپارٹمنٹ کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے بچے اور خواتین بال بال بچ گئے۔جس کے بعد حکام نے درجنوں رہائشیوں کو نیووارک اپارٹمنٹ کی عمارت میں داخل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر فرٹز فریج نے کہا کہ چھت گرنے کا واقعہ 333 پارک ایوینیو میں پیش آیا۔ جس سے 60 سے زائد رہائشی متاثر ہوئے۔چھت گرنے سے اتنا نقصان ہوا کہ چار منزلہ اپارٹمنٹ میں بڑے سوراخ دیکھے جا سکتے تھے۔شہر کے حکام نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمارت میں داخل ہونے سے گریز کریں جب تک تزہین آرائش کا کام مکمل نہیں ہوجاتا ہے اور رہائشی شلیٹر ہوم منتقل ہوجائیں ۔واقعہ کے بعدامریکن ریڈ کراس نے 214 فرسٹ ایوینیو پر واقع فرسٹ ایونیو اسکول کے جمنازیم میں ایک عارضی پناہ گاہ کھول دی ہے لیکن ہر کوئی وہاں منتقل نہیں ہورہا ہے۔
دریں اثناء نیوجرسی کے علاقے نیو وارک میں پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کا انکشاف ہوا تو پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے الرٹ ہوئی۔یہ ملزمان فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔نیوجرسی پولیس نے گاڑی میں سوار ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔اس دوران چلتی گاڑی سے دو ملزمان نے چھلانگ لگادی اور پیدل جنگل کی طرف بھاگنے لگے۔اس دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو دبوچ لیا۔ایک ملزم گاڑی لے کر جنگل کی طرف چلا گیا اور گاڑی چھوڑ کر جھاڑیوں کے اندر چھپ گیا۔پولیس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تیسرے ملزم کو بھی پکڑ لیا۔اس دوران ایک اہلکار بھاگتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا جسے معمولی چوٹیں آئی۔گرفتار تینوں ملزمان کو حوالات منتقل کردیا۔