vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان امریکن پیٹریاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کامیاب جشن آزادی میلہ

0

ڈیلس:پاکستان امریکن پیٹریاٹ ایسوسی ایشن (پاپا) کے زیر اہتمام ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں منایا گیا۔ پاکستان کا جشن آزادی میلہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی خاص بات پاکستان سے آئے ہوئے معروف گلوکاروں علی حیدر، شہزاد اوپل، ہادی اوپل، اور ملائکہ فیصل کی بہترین پرفارمنس تھی، جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے حاضرین کا دل جیت لیا۔پاکستان امریکن پیٹریاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پاکستان کا جشن آزادی میلہ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس آزادی میلے میں ڈیلس فورٹ ورتھ میٹروپلیکس سمیت دیگر شہروں میں بسنے والے پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئی۔

پاکستان سے آئے ہوئے معروف گلوکار علی حیدر، شہزاد اوپل، ہادی اوپل اور ملائکہ فیصل نے اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے میلہ لوٹ لیا۔اس موقع پر آزادی میلے کے روح رواں اور پاکستان امریکن پیٹریاٹ ایسوسی ایشن کے صدر انعام اللہ شیروانی نے وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ کئی برس سے ہر سال پاکستان کا جشن آزادی منانے کے لئے آزادی میلہ سجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہال شرکاء سے بھرا ہوا تھا،ہاوس فل شو اس میلے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔لوگوں نے نہ صرف گلوکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا ہے کہ بلکہ یہاں لگے اسٹالز سے بھی لطف اندوز ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس کامیابی پر میں پاپا کی پوری ٹیم اور رضاکاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور اس آزادی میلے کے تمام اسپاونسرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد کے بغیر اتنے بڑے میلے کا انعقاد ممکن نہ تھا۔آزادی میلے میں سبز لباس میں ملبوس، سبز ہلالی پرچم لہراتی پاپا کی نائب صدر ڈاکٹر رابعہ خان نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، اس کی اہمیت فلسطین اور یوکرین کے عوام سے پوچھے۔ ہم امریکہ میں رہ کر بھی وطن عزیز کی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور اس دن کو ہم سب مل کر انتہائی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔لوگ شو کو انجوائے کرتے رہے ہیں۔پاپا کے جنرل سیکرٹری اِفتی خان نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں  بسنے والے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب شو کے انعقاد پر وہ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاپا کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنی پُرفارمنس کے بعد پاکستانی پاپ اسٹار شیراز اوپل نے وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلس آزادی میلہ ایک بہترین شو رہا، یہاں بسنے والے پاکستانی امریکی بہت محبت کرنے والے ہیں ان میں مجھے بڑی حب الوطنی نظر آئی۔ ساتھ ہی ہادی اوپل نے کہا کہ میں اپنے لئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میں یہاں آیا وطن سے دور وطن کی نمائندگی کرنے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں دیار غیر میں بھی آج تک حب الوطنی کا جذبہ ان کے دلوں میں بستا ہے۔معروف گلوکار علی حیدر کا کہنا تھا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان سے دور ضرور ہیں لیکن یہاں بھی ہم پاکستان کا جشن آزدی بہت جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے پاکستانی روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جبکہ کپڑے، جیولری اور عوامی سہولت کی سروسز سے متعلق اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے۔ آزادی میلے میں شریک خواتین، بچے، بوڑھے جوان سب ہی پاکستان کا جھنڈا لہراتے نظر آئے اور ملی نغموں پر جھومتے اور وطن عزیز سے شدید محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا وہ سب یہاں امریکہ میں بھی اپنے وطن پاکستان کو یاد رکھتے ہیں اور اسکی تعمیر و ترقی کے لئے دعا گو ہیں کیونکہ دل تو پاکستانی ہے۔ڈیلس آزادی میلے میں یہاں قومی سطح پر امریکی پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم  اے پی پیک کے ڈیلس چیپٹر نے خصوصی اسٹال لگایا گیا تھا جس پر پاک پیک چیپٹر کی ٹیم  امتیاز راہی کی سربراہی میں موجود تھی۔آزادی میلے میں حاضرین نے پاکستان امریکن پیٹریاٹ ایسوسی ایشن (پاپا) کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس سطح کے شوز اور میلے منعقد کراتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.