ٹیلر سوئفٹ کی چاقو حملے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں سے ملاقات
لندن:معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مصروف شیڈول سے کچھ وقت لڑکیوں سے ملاقات کرنے کے لیے نکالا اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پیار کیا۔دونوں لڑکیاں گزشتہ ماہ سوئفٹ تھیم والے پروگرام میں چاقو کے وار سے زخمی ہوئی تھیں۔لڑکیوں کی ماں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی۔ جس میں ٹیلر نے لڑکیوں اور ماں اینڈریا سے بیک اسٹیج ملاقات کی اور پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تصاویر میں لڑکیاں سوئفٹ کے وی آر نیور گیٹنگ بیک بیک ٹوگیدر میوزک ویڈیو سے متاثر ٹی شرٹس پہنے ہوئے ہیں۔