ٹیکس سیزن میں نیویارک کے شہریوں کو 345 ملین ڈالر کا فائدہ
نیویارک:نیویارک کے شہریوں نے میئر ایڈمز کی کوششوں سے 345 ملین ڈالر کا ٹیکس کریڈٹ حاصل کیا، مئیر ایڈمز نے لوکل کمیونٹیز کو سپورٹ کرنے کے لیے نئے کریڈٹ یونین کا افتتاح کر دیا۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن کی کمشنر ولڈا ویرا مایوگا نے این وائے سی ارنڈ انکم ٹیکس کریڈٹ{ NYC Earned Income Tax Credit EITC} کی کامیابی پر مبنی ڈیٹا جاری کیا ہے۔ اس ٹیکس کریڈٹ کو 2022 میں تقریباً 20 سال بعد پہلی بار بہتر بنایا گیا، جس کے بعد 2023 کے ٹیکس سیزن میں 746,000 سے زائد نیویارکرز نے اضافی رقم حاصل کی، جس سے نیویارک کی کم آمدنی والی کمیونٹیز میں 345 ملین ڈالر واپس آئے۔ اس ٹیکس سیزن میں اضافی 280 ملین ڈالر شامل ہوئے۔میئر ایڈمز نے دوسری Urban Upbound Federal Credit Union شاخ کا افتتاح کیا، جو کمیونٹیز کے مالیاتی استحکام کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کریڈٹ یونین کے ذریعے ممبران کو سرمایہ تک رسائی، اثاثہ سازی کے ذرائع، اور ملکیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک میں محنت کش عوام کو منصفانہ مواقع اور ان کا حق ملنا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ ہم تمام نیویارکرز کے لیے ایک ایسا شہر بنا رہے ہیں جو ان کے لیے کام کرے۔- NYC EITC کے تحت 2023 کے ٹیکس سیزن میں نیویارک کے شہریوں کو 345 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا، جو 2022 کے ٹیکس سیزن سے 432 فیصد زیادہ تھا۔- NYC EITC کی بہتری کے بعد ایک اہل فائلر کی اوسط رقم $107 سے بڑھ کر $462 ہوگئی۔ ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن کے NYC Free Tax Prep پروگرام کے تحت، نیویارکرز نے مفت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں تقریباً 24 ملین ڈالر کی بچت کی۔