سید طاہر کی قیادت میں متحدہ پاکستان کی ہیوسٹن میں یوم آزادی ریلی
ہیوسٹن:ایم کیو ایم پاکستان نے امریکی شہر ہیوسٹن میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی میں متحدہ قومی موومنٹ کےکارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ریلی کی قیادت متحدہ پاکستان نارتھ امریکا کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن سید طاہر ماما، ایم کیو ایم ہیوسٹن کے آرگنائزر سید عمیر حسن اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید انور رضا نقوی نے کی۔ آزادی ریلی میں متحدہ پاکستان ہیوسٹن کمیٹی کے اراکین امیر علی، یاسر وقار سمیت کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کا آغاز پارک پوائنٹ واس روڈ سے کیا گیا،ریلی ہائے وے سکس سے ہوتی ہوئی ووڈ برج مارکیٹ کے کراچی ریسٹورنٹ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ ریلی کے اختتام پر یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔