vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے کار مالکان جرمانوں کے لیے ہوجائیں تیار

0

ایم ٹی اے نے نیویارک کے14روٹس پر623بسوں جدید کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،بسوں کی لائن میں آنے والی کاروں کو جرمانے بھگتنے پڑیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک)ایم ٹی اے نے پیر آج سے کاروں پر جرمانے لگانا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ایم ٹی اے ان کاروں پر جرمانے عائد کررہی ہے جو بسوں کی لائنوں میں آجاتی ہیں اور بسوں کو روکتی ہیں یا رفتار میں خلل ڈالتی ہیں۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ  اس اقدام کا مقصد بسوں کی رفتار کو بہتر بنانا،تصادم سے بچنا اور سڑکوں پر ہونے والی رش کو ختم کرنا ہے ۔ایم ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ کار سواروں کو پہلی خلاف ورزی پر50ڈالر کا جرمانہ ہو گا ۔کار سوار دوسری مرتبہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو انہیں250ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ایم ٹی اے کے مطابق  نیویارک کے 14روٹس پر 623بسوں پر جدید کیمرے بھی لگارہا ہے تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعین ہوسکے۔واضح رہے کہ ایم ٹی اے نے کیمرے نصب کرنے کا پروگرام دو ماہ قبل شروع کیا تھا لیکن اس دوران ایم ٹی اے صرف انتباہ جاری کرتا رہا۔اب پروگرام پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.