vosa.tv
Voice of South Asia!

کمپٹرولر کے عہدے کے لیے جینیفر راج کمار امیدوار بن کر سامنے آئی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)بریڈ لینڈر نے 2025کے نیویارک مئیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ۔اس کے بعد سے کئی امیدوار نیویارک سٹی کمپٹرولر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔رکن اسمبلی جینیفر راج کمار  نے نیویارک سٹی کے کمپٹرولر کے عہدے کا امیدوار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جینیفر راج کمار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر نیویارک میں بہت ساری چیزیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اورمیں ٹھیک کر سکتی ہوں کیونکہ میں اہل ہوں ۔میں وہی کرتی ہوں جو مجھے ٹھیک لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صحت کی دیکھ بھال کا سب سے مہنگا نظام ہے اس نظام کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ مہنگے نظام کی وجہ سے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال ٹھیک طریقے سے نہیں ہوپارہی ہے۔اسی طرح ہمارے سب سے بڑا تعلیمی نظام ہے۔ تو کیا لوگ معیاری تعلیم حاصل کرپارہے ہیں جبکہ معیاری تعلیم حاصل کرنا سب کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نیویارک ہاؤسینگ اتھارٹی ہے۔حال یہ ہے کہ لوگ پبلک ہاؤسنگ میں مرمت نہیں کرواسکتے ہیں۔ہمارے پنشن فنڈز ریٹائر ہونے والوں کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل نہیں کررہے ہیں۔اسی طرح دیگر مسائل بھی ہیں،جنہیں وقت آنے پر بتاوں گی۔راج کمار نے کہا کہ یہ وہ سب چیزیں ہیں جو شہر کو نقصان پہنچاتی ہیں جنہیں میں ٹھیک کر سکتی ہوں اورمیں روزانہ نیویارک کے لوگوں کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.