vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن سب وے ٹنل پر62سالہ شخص کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا،حوالات منتقل

0

نیویارک  (ویب ڈیسک)نیویارک  پولیس نے 62سالہ شخص کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے ایک ماہ قبل ایم ٹی اے کا جعلی رکن بن کر ایم ٹی اے کی ورردی زیب تن کی ۔جس کے بعد لوئر ایسٹ سائڈ سب وے ٹنل کا دورہ کیا۔ 62 سالہ اسرائیل سینٹیاگو نے  ٹنل کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو  بنائی اور اسے اپ لوڈ کردیا۔ سینٹیاگو ٹنل کے اندر خطرناک مہم جوئی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔جس کے بعد سے ملزم کی تلاش جاری تھی ۔پولیس کا ک کہنا ہے کہ اٹلانٹک ایوینیو۔بروکلین کے ڈاون ٹاؤن میں بارکلیز سینٹر سٹیشن پر ایمرجنسی ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جہاں اسے جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس نے گرفتاری کے وقت ایم ٹی اے کے ملازم کی طرح لباس پہنا ہوا تھا، جس میں ایم ٹی اے ہیٹ،بنیان،قمیض اور چابیاں تھیں۔اس کے پاس میٹرو کارڈ بھی تھا جو صرف ایم ٹی اے ملازمین کو جاری کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر جعل سازی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس چلایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.