پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی موسم خرابی کی وجہ سے ملتوی،یکم ستمبر کو ہوگی
نیوجرسی:نیوجرسی میں پاکستان کےیومِ آزادی کی مناسبت سے18 اگست کو ہونے والی ڈے پریڈ ملتوی کردی گئی ہے۔یہ پریڈ اب یکم ستمبر کو منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جشنِ آزادی پر ہرسال ریاست نیوجرسی میں امریکا کی سب سے بڑی پاکستان ڈے پریڈ ممکنہ طوفان کی پیشگوئی کے پیشِ نظر دو ہفتوں کے لیے موخر کردی گئی ہے۔پریڈ انتظامیہ کے مطابق یہ پریڈ اب یکم ستمبر بروز اتوار کو اوک ٹری روڈ مڈل سیکس ایونیو پر منعقد ہوگی۔پریڈ انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کررکھے ہیں۔شاہی پیلس کی طرف سے شرکاء کے لیے فری حلوہ پوری کا ناشتہ ہوگا۔استاد رفاقت علی خان اور معروف گلوکار فوک گلوکار ندیم عباس لونے والا،عفیفہ بٹ اوردیگر فنکار کریں گے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ رنگا رنگ فلوٹس،دیسی بازار،اسٹالز اور بوتھ بھی لگیں گے۔اسپانسر شپ،بوتھ یا اسٹالز کی بکنگ اور مزید معلومات کے لیے پریڈ انتظامیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔