نیویارک پولیس کی بھاری نفری سینٹرل پارک تعینات،گشت بڑھادیا
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع سینٹرل پارک میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے نیویارک پولیس کی بھاری نفری سینٹرل پارک پہنچ گئی ہے اور گشت کرنا شروع کردیا ہے۔نیویارک پولیس کے افسران پیدل اور گھوڑوں پر گشت کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹرل پارک میں ہونے والی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں تارکین وطن ملوث ہیں جو پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ڈکیتی چوری کی وارداتیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس لیے گشت بڑھا دیا۔پولیس موٹرسائیکلوں،گھوڑوں اور سائیکلوں پر سوار ہوکر سینٹرل پارک آئی جبکہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار پیدل بھی گشت کررہے ہیں۔نیویارک پولیس کے جاسوسی بیورو کے اسسٹنٹ چیف جیسن ساوینو نے کہا کہ8 سے 12 نوجوان مردوں پر مشتمل گروہ پارک میں لوگوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں اور جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔