vosa.tv
Voice of South Asia!

 جنسی الزامات عائد ہونے پر پادری عہدے سے مستعفی

0

کراس چرچ کے ایگزیکٹو پادری بائرن کوپلینڈ کو استعفی دینے کے بعد خدا یاد آگیا،خواتین نے سوشل میڈیا پر پادری کے خلاف مورچہ سنبھال لیا،دلچسپ تبصرے

ٹیکساس:ریاست ٹیکساس کے علاقے ارگیل میں کراس ٹمبرس چرچ  کے ایگزیکٹو پادری بائرن کوپلینڈ نے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔استعفی جمع کراتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ خدا مجھے زندگی میں کسی اور کام کی طرف بلارہا ہے۔اس لیے میں  نےشکر گزار دل کے ساتھ عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔پادری پر متعدد خواتین نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے تھے۔جیسے ہی پادری مستعفی ہوئے مزید خواتین سامنے آئیں۔جنہوں نے پادری کے کریکٹر پر سوالات اٹھائے ہیں۔کراس ٹمبرز چرچ کا کہنا ہے کہ بائرن سے قبل جوشیا انتھونی نے استعفی دیا تھا کیونکہ خواتین نے ان پر الزامات عائد کیے تھے۔کراس ٹمبرز نے مزید کہا کہ انتھونی نے عملے کی ایک سابقہ رکن کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا لیکن اس میں جنسی تعلقات شامل نہیں تھے۔بائرن اور انتھونی کے استعفوں کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین نے دونوں پادریوں کے خلاف مورچہ سنبھالا ہوا ہے اور دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.