vosa.tv
Voice of South Asia!

ویلی اسٹریم ولیج میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد پر پاکستانیوں کا جشن

0

نیویارک:لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاونٹی کے ویلی اسٹریم ولیج میں پہلی بار پاکستان کا یوم ِآزادی منایا گیا۔پاکستان کا  پرچم ہوا میں بلند ہوا تو فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ویلی اسٹریم کی تاریخ میں پہلی بار منعقدہ پاکستان  کے جشنِ آزادی کی تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نےکثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت آفس آف ایشین امریکن افیئرز  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کررہے تھے۔خصوصی  تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔اس  پُروقار تقریب کا اہتمام ناساؤ کاونٹی کے آفس آف ایشین امریکن افیئرز اور ویلی اسٹریم ولیج نے کیا۔آفس آف ایشین امریکن افیئرز  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی اور ناساؤ کاؤنٹی ایگزیکٹیو کے سینئر  ایڈوائرز چوہدری اکرم نے یومِ آزادی کی اس تقریب کو منعقد کرنے میں اہم کردار اد اکیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں  پہلی بار جشنِ آزادی مناکر جو خوشی محسوس ہوئی وہ بیان نہیں کی جاسکتی۔یومِ آزادی کی تقریب میں ویلی اسٹریم  ولیج کے ڈپٹی میئر جان ٹفیرلی،ناساؤ کاؤنٹی کے لیجسلیٹر بِل گیلو،اسمبلی مین برائن کین اور دیگر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ حمزہ مسجد کے صدر سرفراز شیخ،ناساؤ کاونٹی پولیس کے چیپلن راشد خان اور دیگر کمیونٹی  رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کا ناساؤ کاونٹی اور ویلی اسٹریم میں پاکستانی کمیونٹی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔پاکستانی بچوں نے خوبصورت انداز میں پاکستانی اور امریکی ترانہ پیش کیا جس کے بعد میزبانوں نے پرچم کشائی کی تو فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ اور پاور  نے ملکر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستانی فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شروع کی گئی دستخطی مہم میں بھی شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.