vosa.tv
Voice of South Asia!

الریاض میں پاکستان کے77 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب کاانعقاد

0

الریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم نے پاکستان کے77 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقد کی۔شرکاء نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شرکت کی اور ملی نغمے گائے۔تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر ارشد محمود تبسّم نے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء سلامتی،ترقی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن کی ترقی کے لئے متحد ہو جائیں تاکہ علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی کی انتھک جدوجہد کے حاصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جا سکے تقریب سے ملک عرفان علی،راجہ نوید الرحمن،ملک ناظم علی،عنصر حمید،محمد جمیل زاہد محمود صندل اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.