vosa.tv
Voice of South Asia!

رینڈلز جزیرے:تارکین وطن کے کیمپوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ زور پکڑ گیا  

0

جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹانا ہے اور شہر میں کیمپنگ کی اجازت نہیں ہے ،مئیر ایڈمز

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کونسل کے اراکین نے مئیر نیویارک سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے رینڈلز جزیرے پر رہائش اختیار کیے ہوئے تارکین وطن کے کیمپوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔کیونکہ شہر میں بدامنی  میں تارکین وطن ملوث پائے گئے ہیں اور یہ اپنی پناہ گاہوں سے باہر نکل کر آزاد گھوم رہے ہوتے ہیں۔ میئر ایرک ایڈمز نے  کو تارکین وطن کے بحران پر توجہ دی  ہے اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ رینڈلز جزیرے پر ایک پناہ گاہ کے قریب قائم کیمپوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔کیمپ میں رہنے والوں میں سے بہت سے لوگ  باہر آچکے ہیں  اور اپنے کیمپ لگالیے ہیں۔تارکین وطن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جانے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے۔مئیرایڈمز نے  واضح کیا کہ نیویارک شہر میں کیمپنگ کی اجازت نہیں ہے۔تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے۔ درحقیقت66فیصد کا تعلق وینزویلا ہے باقی  ایکواڈور اور کولمبیا سے ہیں۔اسی طرح  تقریباً 14فیصد کا تعلق مغربی افریقی ممالک گنی، سینیگال اور موریطانیہ سے ہے۔2022 سے اب تک2لاکھ  سے زائد تارکین وطن  امریکا منتقل ہوئے ہیں۔میئر ایڈمز تسلیم  کیا کہ تارکین وطن کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے اور تارکین وطن کے جرائم میں ملوث ہونے کی سرخیاں  بن رہے ہیں ،جیسا کہ کونی جزیرے پر مبینہ طور پر جنوبی امریکی تارکین وطن کے ہاتھوں ایک خاتون کی عصمت دری کا واقعہ ہوا۔ایڈمز نے کہا کہ پرتشدد گروہ کے ارکان سے نمٹنا ہے جو ہمارے شہر میں ہیں۔ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ان کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر اب بھی ہر رات64ہزار کے قریب لوگوں کو پناہ دیتا ہے ۔ ایڈمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمپنگ کی اجازت نہیں ہے۔چیف آف اسٹاف کیملی جوزف ورلیک نے کہا کہ ہم رینڈلز جزیرے سے باہر آنے والی پوری ٹیم کے ساتھ بہت قریب سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور کیمپوں کے معاملے پر توجہ دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.