ریاض میں مسلم لیگ ن کا یوم پاکستان پر خصوصی اجلاس
ریاض:سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہے اجلاس میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اس موقعہ پر شرکاء نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک عظیم ریاست اور مہذب قوم بننے کے لیے عزم استحکام پاکستان کے بینر تلے جمع ہونا ہوگا تاکہ ہم بحثیت ایک قوم مجموعی طورپر پر تمام مقاصد حاصل کرسکیں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے قائمقام صدر محمودالحق ڈوگر اور صدر ریاض ریجن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور عوام نے ہمیشہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم افواج پاکستان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جس کے جوانوں نے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کو قربان کرکے پاکستان کے وجود پر کوئی آنچ نہیں آنے دی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کو تمام تر چیلنجز سے نکالنے کا جو عزم کیے ہوئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اجلاس سے مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر جی ایم اعوان،مخدوم امین تاجر ، احسن مسعود، فضل رحیم صافی ،،الیاس رحیم، وقار نسیم وامق اور دیگر نے اظہارِ خیال کیا آخر میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا