کراؤن ہائٹس میں چاقو کے وار سے یہودی زخمی
گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین کراؤن ہائٹس پر حملہ اور نے ایک یہودی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔جس سے حملہ آور فرار ہوگیا ۔واقعہ کراؤن ہائٹس بروکلین میں چباد ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور 33سالہ زخمی یہودی شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے ۔جس کی شناخت 22 سالہ ونسنٹ سمپٹر کے نام سے ہوئی ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مڈ ٹاؤن میں پیئر اور منگل کی دیر رات گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد کار سوار افراد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ 49 ویں اسٹریٹ پر ایٹتھ ایونیو کے مڈ ٹاؤن میں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت بہتر ہے اور کار سوار کی تلاش جاری ہے۔