اکنا ریلیف نیویارک نے اپنے سالانہ بیک ٹو اسکول پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ریاست بھر میں 30 مختلف مقامات پر ہزاروں اسکول بیگ تقسیم کیے جائینگے۔نیویارک کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد اکنا ریلیف نے اپنا سالانہ بیک ٹو اسکول پروگرام شروع کردیا ہے۔لانگ آئی لینڈ کے علاقے ویلی اسٹریم میں واقع حمزہ مسجد میں کیمپ لگایا جہاں سے بڑے پیمانے پر اسکول بیگ اور سپلائیز تقسیم کی گئیں۔
اکنا ریلیف کا کہنا ہے کہ نیویارک میں تیس مقامات پر کیمپ لگیں گے جہاں سے پانچ ہزار بچوں جبکہ امریکا بھر میں ایک ملین بیگز تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔بیک ٹو اسکول پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے مسجد ِ حمزہ میں طویل قطار دیکھنے میں آئی۔بچے اپنے والدین کے ساتھ آئے اور اسکول کھلنے سے قبل اکنا ریلیف کی طرف سے دیا گیا تحفہ قبول کیا۔اس موقع پر مسجدِ حمزہ کے صدر سرفراز احمد،سسٹر نوری اور اکنا ریلیف نیویارک کے ایریا منیجر اسحاق الپار نے بھی اسکول بیگز کی تقسیم میں بھرپور حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ بیک ٹو اسکول پروگرام کا بچوں کو سارا سال انتظار رہتا ہے۔اکنا ریلیف ہنگر پروینشن نیویارک کے انچارج انورگجر بھی اسکول بیگز اور سپلائیز تقسیم کی نگرانی کررہے تھے،اس دوران اکنا ریلیف اور مسجدِ حمزہ کے رضاکار بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔