vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیلر سوئفٹ کنسرٹ میں حملے کی سازش ناکام

0

دہشت گردی کے منصوبے کے پیش نظر ٹیلر سوئفٹ کنسرٹ منسوخ،حملہ آور دولت اسلامیہ اور القاعدہ سے متاثر ہوئے

 

ویانا: آسٹریا کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے شوز پر حملہ کرنے کی ناکام سازش میں ملوث دو افراد زیر حراست ہیں۔دونوں مشتبہ افراد دولت اسلامیہ اور القاعدہ سے متاثر دکھائی دیتے ہیں اور تفتیش کاروں کو گھر سے بم بنانے کا سامان بھی ملا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان دونوں میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ کنسرٹ کے مقام کے باہر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔حکام نے تین کنسرٹس سازش کی وجہ سے منسوخ کر دئیے تھے۔دنیا بھر سے ہزاروں لوگ یورو اور ڈالرز خرچ کرکے آسٹریا پہنچے تھے۔کنسرٹ کے منتظمین نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہین۔ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ ہوں گے۔ انہیں ہر کنسرٹ میں اسٹیڈیم کے اندر65ہزار شائقین اور باہر30ہزار  تماشائیوں کی توقع ہے۔حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی ملزم 19 سالہ آسٹرین ہے جس نے جولائی میں حملے کے منصوبوں پر کام شروع کیا اور صرف چند ہفتے قبل ہی اس نے انٹرنیٹ پراسلامک اسٹیٹ گروپ کے موجودہ رہنما سے وفاداری کا حلف اپ لوڈ کیا تھا۔یہ اسٹیڈیم کے باہر کے علاقے میں ایک حملہ کرنا چاہتا تھا۔ جس میں چاقو کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرنا تھا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔سوئفٹ اور اس کی ٹیم نے منسوخ شدہ شوز کے بارے میں عوامی طور پر کوئی بات نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.