vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں خون کی قلت پر ریڈ کراس متحرک

0

ریڈ کراس نے خون کی قلت پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کا عطیہ دیں،ریڈ کراس عطیہ دینے والوں کو20ڈالرز گفٹ کارڈ بھی فراہم کرئے گا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے اسپتالوں کو خون کی قلت کا سامنا ہے۔جس پر ریڈ کراس متحرک ہو گئی ہے اور خون کی شدید قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خون کا عطیہ دیں۔تنظیم نے کہا کہ جولائی کے آغاز سے خون کی سپلائی میں 25 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔کچھ موسمی ودیگر حالات کے باعث عطیہ دہندگان کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔گروپ نے کہا کہ یہ دوسرے عوامل کے علاوہ ہے جو عام طور پر گرمیوں کے دوران خون کے عطیات کو محدود کرتے ہیں، جیسے کہ سفر اور موسمی سرگرمیاں۔ہسپتال کی ضرورتیں آنے والے عطیات سے کہیں زیادہ ہیں لیکن ایسے بھی طریقے ہیں جن سے نیویارک کے لوگ مدد کر سکتے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ تمام خون کی اقسام کی ضرورت ہے لیکن Oمثبت اورO منفی ہسپتالوں کے لیے اہم ہیں۔ان بلڈ گروپ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ بلڈ گروپ ہسپتالوں میں زیادہ استعمال ہورہا ہے۔تنظیم نے ہیل کچن میں خون عطیہ مہم کو سپانسر کیا ہے لیکن خون کی ضرورت ابھی باقی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی ریڈ کراس نے خون کی فراہمی میں کمی کے خطرے سے خبردار کیا ہو۔ اس سال کے شروع میں بھی خبردار کرچکی ہے کہ خون کا بندوبست ضروری ہے۔ریڈ کراس کے مطابق ریڈ کراس خون عطیات میں اضافے کے لیے کوشش کررہا ہے ریڈ کراس 31 اگست تک خون کا عطیہ کرنے والے ہر شخص کو ای میل کے ذریعے20ڈالرز ایمزون گفٹ کارڈ پیش گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.