vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں شاپنگ مال کے اندر فائرنگ، 10 افراد زخمی، ملزمان فرار

0

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن روج میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ فوڈ کورٹ کے اندر اس وقت پیش آیا جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس دوران وہاں موجود کئی بے گناہ افراد بھی گولیوں کی زد میں آ گئے، جبکہ کم از کم دو زخمیوں کو سرجری کے لیے منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی ویڈیو یا معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔شہر کے میئر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ ریاستی گورنر نے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال عوام کے لیے کوئی فوری خطرہ موجود نہیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.