ٹورنٹو میں خاتون پولیس افسر کو شہری کو درمیانی انگلی دکھانا مہنگا پڑ گیا
شہری نے پولیس افسر کو غیر قانونی پارکنگ میں گاڑی کھڑے کرنے سے منع کیا تو دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور آخر میں خاتون افسر نے شہری کو درمیانی انگلی دکھا دی جو ویڈیو میں ریکارڈ ہوئی ۔حکام نے تحقیقات شروع کردی اور خاتون کو طلب کرلیا
ٹورنٹو(ویب ڈیسک)ٹورنٹو پولیس نے ایک خاتون پولیس افسر کے شہری کے ساتھ نامناسب رویے پر تحقیقات شروع کردی ہے اور خاتون افسر کوجواب کے لیے طلب کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کی پولیس کے دو افسران سے بحث ہورہی ہے ،شہری نے افسران پر الزام لگایا کہ گاڑی غیر قانونی طریقے سے پارک کررہے ہیں یہ پارکنگ کی نہیں ہے ۔شہری نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو لوڈنگ زون میں پارک کرنے کی اجازت ہے۔ہم پارکنگ کے لیے ٹکٹ خریدتے ہیں۔خاتون افسر نے جواب دیا کہ تو اگر میں نے وہاں پارک کیا تو میرا ٹکٹ کتنا ہوگا؟اسی طرح افسران اور شہری کے درمیان بحث طویل ہوجاتی ہے ۔خاتون افسر نے جاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا کام کررہے ہیں بھائی۔شہری نے جواب دیا کہ میں آپ کا بھائی نہیں ہوں۔جس پر خاتون افسر نے مڑ کر شہری کو درمیانی انگلی دکھادی ۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ افسر کا ردعمل مناسب نہیں تھا لہذا اس واقعہ کی پیشہ ور یونٹ تحقیقات کر رہا ہے۔