vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:خواتین کی ترقی کے لیے 43 ملین ڈالرز  کی سرمایہ کاری

0

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کئی اہم اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا جن میں عوامی حفاظت اور معاشی بحالی،بیچ سیفٹی پلان،آپریشن پیڈلاک ٹو پروٹیکٹ،وومن فارورڈ ،نوجوانوں کے پروگرامزاور موسمی خطرات سے متعلق پلانز شامل تھے۔پریس کانفرنس میں مئیر ایڈمز نے عوامی حفاظت، معیشت کی بحالی، اور شہر کی عمومی زندگی بہتر بنانے پر زور دیا، خاص طور پر محنت کش طبقے کے لیے۔ڈی ایم میرا جوشی نے نئے حفاظتی منصوبے کا ذکر کیا، جس کے تحت شدید  گرمی کے دوران لائف گارڈز کو  مکمل طور پر ایکٹیو رکھا جائے گاچاہے ساحل بند ہوں۔نئے پروٹوکول کے تحت لوگوں کو تیراکی کے بند ہونے کے بعد ساحلوں پر تیراکی سے منع کیا گیا ہے۔مئیر نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ آپریشن پیڈلاک ٹو پروٹیکٹ کے تحت  840سے زائد غیر قانونی بھنگ کی دکانیں بند کی گئیں جبکہ  45 ملین ڈالرز سے زائد کی غیر قانونی مصنوعات ضبط کی گئیں۔مئیر ایڈمز نے شیرف، این وائی پی ڈی اور پوری ٹیم کی تعریف کی جو اس کام میں مصروف رہی۔مئیر ایڈمز نے بتایا کہ  خواتین کی ترقی کے لیے 43 ملین ڈالرز  کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، جو  42 اقدامات پر مبنی ہے۔اس سرمایہ کاری کے تحت 97,000 نیویارکرز کو براہ راست خدمات فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ ہوم پائلٹ کے تحت گھریلو تشدد کے متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی، جس نے گزشتہ چار مہینوں میں 120 خاندانوں کی مدد کی۔اسکے علاوہ نوجوانوں کے لیے2 ملین  ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے پروگرامز کو  سمر پروگرامز کو وسعت دی گئی،سمر آف پاسیبلٹیز کے تحت مختلف پروگرامز، کنسرٹس اور لائبریریوں کا افتتاح کیا گیا۔مئیر نے آئندہ چند دنوں میں شدید بارش، ممکنہ سیلاب، اور تیز ہواؤں کے خطرے کی پیشن گوئی کے پیش نظر شہریوں کو نوٹیفائی این وائی سی کے ذریعے آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.