نو مئی پر پاک فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی نہ آئے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ نو مئی پر پاک فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی نہ آئے گی، نو مئی واقعات کے کیسز میں قانون ویسے راستہ نہیں بنا رہا جیسے بنانا چاہیے ، یہاں ایک مافیا ہے جو نہیں چاہتا پاکستان کے عوام ترقی کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف مؤثرکام نہیں کر رہا، جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کر بات کر رہے ہیں وہ بے ضمیر لوگ ہیں، جو چند پیسوں کے لیے ملک عوام اور اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ پاکستان کی بہتری کے لیے کام تنقید کی وجہ سے چھوڑ دیں،ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی نام نہاد قیادت دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے، یہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر لوگوں کو جمع کرکے انتشار پھیلاتے ہیں، ان کے بیرونی سرپرست انسانی حقوق کے نام پر ان کی مدد کرتے ہیں، ۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کے کلپ بھی میڈیا کو دیکھائے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایک مخصوص مافیا یہ نہیں چاہتا کہ ملک اور عوام ترقی کریں،، بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے، اگر ایرانی سرحد بالکل بند کردیں گے تو مافیا کو فوج کےخلاف بات کرنےکا موقع ملےگا، کوشش ہے ایران سے پٹرول کی اسمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے۔اور لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ایک سوال پر ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بارڈر ایریاز میں جب تک عوام کو متبادل روز گار نہیں دیا جاتا اس وقت تک بارڈر کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا افواج پاکستان بارڈر ایریاز کے لوگوں کو متبادل روزگار کے لیے کوشاں ہے۔