vosa.tv
Voice of South Asia!

والدین نے سوشل میڈیا کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادئیے،گورنر  نیویارک حیران

0

نیویارک(ویب ڈیسک) گورنر کیتھی ہوکل پیر کو نیویارک  کے شہریوں سے بات چیت کرنے اور انہیں سننے کے لیےریاستی دورہ  کیا ہے ۔اس موقع پر وہ مختلف علاقوں میں گئیں جہاں پر ان کی ملاقاتین طلبا اور والدین کے ساتھ ساتھ شہریوں سے ہوئی ۔گورنر کے دورے کے موقع پر طالب علموں کے والدین نے ہوکل کے سامنے سوشل میڈیا کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادئیے اور کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے ذہنی معاملات پر اثر انداز ہورہا ہے اور بچے پڑھائی کی طرف کم راغب ہورہے ہیں۔گورنر ہوکل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اسمارٹ موبائل کے استعمال پر پابندی زیر غور ہے۔گورنر نے کہا کہ اگلے سال کے اوائل میں ایک بل پر دستخط کردئیے جائیں گے جس کے بعد موبایل فون اسکولوں میں استعمال نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی مقننہ سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی قانون سازی کی ہے  اور جلد ہی بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا اس حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھالیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.