vosa.tv
Voice of South Asia!

مشی گن کی الما کوپر مس یو ایس اے قرار،نئی مس نے تاج پہن لیا

0

مشی گن کی الما کوپر کو مس یو ایس اے قرار دیدیا گیا اور کوپر نے مقابل حسن کا تاج پہن لے لیا ہے۔مس یو ایس اے نے50خواتین کو حسن کے مقابلے میں شکست دی ہے۔ کوپر کو اسٹیج پر سابقہ مس یو ایس اے  ہوائی کی سوانا گانکیوچز نے تاج پہنایا۔کوپر رواں سال اعزاز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت بن گئی ہیں جبکہ کینٹکی کی کونر پیری اور اوکلاہوما کی ڈینیکا کرسٹوفرسن بالترتیب فرسٹ اور سیکنڈ رنرز اپ رہیں۔ الما کوپر امریکی فوج کی افسر بھی ہیں۔22 سالہ خوبصورت الما نے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے ۔انہوں نے مقابلہ حسن کے اختتام پر کہا کہ  وہ ایک تارکین وطن کارکن کی بیٹی ہیں اور امریکا کی فوج  میں بطور افسر فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور یقینی طور پر امریکی خواب جی رہی ہوں۔کوپر نے کہا کہ اگر کوئی ایسی چیز ہے جو میری زندگی اور میری ماں نے مجھے سکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ آپ اپنی صلاحیت کا استعمال کرکے حالات تبدیل کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.