vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب  میں جدہ سیزن کی رعنائیاں عروج پر

0

جدہ:سعودی عرب  میں جدہ سیزن کی رعنائیاں اپنے عروج پر ہیں جس میں نامور پاکستانی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر غیر ملکیوں کے دل جیت لیے۔سعودی عرب میں جدہ سیزن ایشین نائٹس کے زیر اہتمام پاکستانی اور انڈونیشین ثقافتی میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی سفارتی افسران سمیت  ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

اس موقعہ پر دونوں ممالک کے فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا پاکستان کی جانب سے آئمہ بیگ،بلال سعید ربیکا خان اور دیگر نے گانے گا کر سماں باندھ دیا جبکہ منچلے نوجوان بھنگڑے ڈالتے اور ڈانس کرتے رہے میوزیکل نائٹ میں پاکستانی علاقائی رنگوں پر مبنی ڈانس بھی پیش کیے گئے جبکہ انڈونیشن گلوکارہ لیڈی رارا نے بھی جہاں انڈونیشن گانے گائے وہیں پاکستانی گانے گا کر سماں باندھ دیا اس موقعہ پر پاکستانی شائقین نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی مقیم ہیں جن کی ثقافت کو پیش کرکے لوگوں کو تفریح کا بہتر موقعہ فراہم کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.