پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائم مقام صدر کی تقرری کا اعلان
نیویارک:پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اےنے جمشید اقبال گجر کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا،یہ اعلان صدر پی پی پی یو ایس اے خالداعوان کے پاکستان کے مختصر دورے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری پی پی پی یو ایس اے علی اعوان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال گجر کوخالد اعوان کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے پی پی پی یو ایس اے کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرری عارضی ہے اور خالد اعوان کے واپس امریکہ آ کر دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ نوٹیفکیشن کالعدم ہو جائے گا۔پی پی پی یو ایس اے کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عظمیٰ جی نے امید ظاہر کی ہے کہ جمشید اقبال گجر اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں گے اور پارٹی کے کام کو موثربنانے کے لئے تعاون کریں گے۔