vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھےگا،عطا تارڑ

0

برلن:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہے گا۔پاکستانی سفارت خانہ برلن کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کی جانے والی غیر قانونی کارروائیوں پر شدید تنقید کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے اور ان کی آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر عالمی فورم پر ان کی آواز اٹھاتا رہے گا۔ویبینار سے برلن میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ، لارڈ قربان حسین، پرشین سوسائٹی برلن کے اعزازی صدر مسسٹر وولکر تسپکے، ممتاز کشمیری رہنمائوں شمیم شال، مشعال ملک، الطاف حسین وانی اور علی رضا سید نے بھی خطاب کیا اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.