نیویارک پولیس کو38سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کی تلاش
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک علاقے ساؤتھ برونکس میں 38 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون گھریلو کام کے سلسلے میں بازار گئی تھی کہ ایک شخص نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور پکر کر پارک کی طرف لے گیا جہاں پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔واقعہ ایسٹ 148 ویں اسٹریٹ اور سینٹ اینز ایونیو کے قریب سینٹ میری پارک پر پیش آیا۔واقعہ کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور کہا کہ مشتبہ شخص کو نیلے اور سفید رنگ کی پٹی والی شرٹ، کالی پینٹ اور سینڈل پہنے ہوئے تھے۔اگر کسی شہری کو معلومات ملے تو پولیس سے رجوع کرے۔