vosa.tv
Voice of South Asia!

نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سمیت دیگر ملزمان کی ڈیل پر اہلخانہ کی تنقید

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نائن الیون  کے زخمی متاثرہ افراد اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے خالد شیخ سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ ہونے والی ڈیل پر تنقید کی ہے اور اہلخانہ نے غم وغصے کا اظہار کیا کہ کیسے ان کے ساتھ ڈیل کی جاسکتی ہے یہ لوگ سزا کے مستحق ہیں انہیں سزا دی جائے جیسا کہ انہوں نے ہمارے پیاروں کے ساتھ کیا تھا۔گوانتانامو بے میں نائن الیون کے ماسٹڑ مائنڈ خالد شیخ ودیگر ملزمان نے استغاثہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ اپنا جرم قبول کرنے کو تیار ہیں لیکن انہیں سزائے موت نہ جائے۔خالد شیخ کا تعلق القاعدہ سے ہے جو کہ 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹرز پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جاتا ہے۔ڈیل کرنے والے دو ساتھیوں میں  ولید بن عطش اور مصطفیٰ الحوساوی  شامل ہیں۔ مرکزی حکومت کے وکلا نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے کچھ اہلخانہ کو خط لکھے ہیں۔اس خط کے مطابق مجرموں نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا جرم قبول کرنے کو تیار ہیں لیکن انہیں سزائے موت کی بجائے عمر قید کی سزا دی جائے۔حکومتی وکلا  نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد انصاف کرنا ہے۔اس حوالے نیویارک سٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے زخمی ہونے والے اہلکاروں اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ نے غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انصاف میں پہلے ہی تاخیرر ہوچکی ہے واقعہ میں جولوگ زخمی ہوئے تھے وہ نہ تو جی سکتے تھے نہ ہی مرتے تھے ۔جن کے پیارے چلے گئے ان کا قصور کیا تھا ۔لہذا مجرموں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہونی چائیے انہیں سزائے موت ہی دی جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.