vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر ہوکل اور مئیر ایڈمز کا منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر جشن

0

نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر کیتھی ہوکل اور میئر ایرک ایڈمز نے بدھ کو  منشیات کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر جشن منایا۔ایڈمز نے کہا کہ آپریشن پیڈ لاک ٹو پروٹیکٹ شروع کرنے کے بعد سے تین مہینوں میں انتظامیہ نے زندگی کے ایک بڑے معیار اور عوامی تحفظ کے معاملے پر بڑے نتائج برآمد کیے ہیں. بہت عرصے سےغیر قانونی دکانوں نے یہ احساس پیدا کیا ہے کہ ہماری سڑکوں پر کوئی بھی چیز فروخت ہوتی ہے جبکہ ہمارے سب سے کمزور لوگوں اور بچوں کو جعلی مصنوعات کینڈی کے طور پر فروخت کرکے  نشانہ بنایا جاتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ نیویارک شہر کو منشیات سے پاک کرانا ہے اور جو ممکن ہوسکا وہ کام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی میں پولیس نے گزشتہ 3مہینوں کے دوران چرس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔کارروائیوں کے دوران 700  سے زائددکانیں اور کارخانے سیل کردئیے ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ پانچوں بوروں میں سینکڑوں دکانیں یا کارخانے موجود ہیں جہاں پر چرس رکھی ہوئی ہے۔جولائی کے شروع  میں  برونکس  سے 3 ملین ڈالرز کی منشیات برآمد ہوئی ۔شہر بھر میں تقریباً 60 لائسنس یافتہ دکانیں کام کر رہی ہیں اور ان کے کاروبار کو غیر قانونی دکانوں سے نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.