vosa.tv
Voice of South Asia!

محسن کے زیر اہتمام ہل سائیڈ اسلامک سینٹر میں خاندانی اجتماع کا انعقاد

0

نیویارک(ویب ڈیسک)مسلم انڈراسٹینڈنگ اینڈ ہیلپنگ اسپیشل ایجوکیشن نیڈز  کے زیر اہتمام  ہل سائیڈ اسلامک سینٹر میں خاندانی اجتماع کا انعقاد کیا۔ جس میں فیملیز نے  بھرپور شرکت کی اور معذور بچوں کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مسلم انڈراسٹینڈنگ اینڈ ہیلپنگ اسپیشل ایجوکیشن نیڈز (محسن)  ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو  ذہنی اور جسمانی معذوری والے افراد اور خاندانوں کی خدمت کرتی ہے۔

محسن معذور افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے جامع اور قابل رسائی امریکی مسلم کمیونٹیز کے قیام کے لیے کام کرتا ہے۔تنظیم کا مشن خصوصی بچوں  کے اہلخانہ  کے لیے مقامی کمیونٹیز میں آگاہی، قبولیت اور سہولیات کو فروغ دینا ہے۔محسن کا بنیادی مقصد مسلم کمیونٹی میں خصوصی بچوں کے بارے میں بیانیے کو تبدیل کرنا ہے۔محسن نیویارک نے ہل سائیڈ اسلامک سینٹر کے ساتھ مل کر خصوصی بچوں کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا۔ اس سرگرمی کی قیادت سپیچ اور لینگویج پیتھالوجسٹ قاضی شاؤن اور مسجد کی قرآن معلمہ،سائرہ سلطان نے کی۔ کئی خاندانوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی اور معذور بچوں کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔بچوں نے اسلامی کہانیوں کے زریعے قرآن کی تعلیمات جبکہ شرکاء نے قرآن پڑھنے سمیت دیگر اسلامی علوم میں بھی مہارت حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.