دہشت گرد نور ولی محسود اوراحمد حسین کے گرد قانونی گھیرا تنگ
خارجی دہشت گرد نور ولی محسود اوراحمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ، حکومت پاکستان نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی ہدایات دینے والی کال کا فرانزک ٹیسٹ مثبت آگیا ثابت ہو گیا کہ فون کال میں آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خارجی دہشت گرد نور ولی محسود اوراحمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ کر دیادونوں دہشت گردوں کے مابین ہونے والی آڈیو کال کی فرانزک رپورٹ مثبت آگئی، حال ہی میں نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی وڈیو کال میں منظر عام پر آئی تھی جس میں دہشت گرد کمانڈر نور ولی محسود ، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا ذرائع کے مطابق ان ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی وزیرستان ،میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑایا گیا جبکہ اسی تناظر میں ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کیا گیا۔