vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹیٹن آئی لینڈ میں اپنی نوعیت کے پہلے جسٹس سینٹر کا قیام

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اسٹیٹن آئی لینڈ کمیونٹی جسٹس سینٹر میں پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا  اعلان کیا ہے۔اس اقدام سے مقامی شہریوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں گی اور کمیونٹی میں انصاف کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی کونسل ممبر کمیلہ ہینکس نے اسٹیٹن آئی لینڈ کمیونٹی جسٹس سنٹرمیں پانچ ملین ڈالر  کی سرمایہ کاری کا  اعلان کیا ہے۔یہ مرکز اسٹیٹن آئی لینڈ میں اپنی نوعیت کا پہلا انصاف مرکز ہے۔یہ سرمایہ کاری حال ہی میں منظور شدہ مالی سالی 2025 کی ایک سو بارہ اعشاریہ چار  بلین ڈالر کے بجٹ کا حصہ ہے، جو شہر کے کم آمدنی اور محنت کش طبقے کے لوگوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد کمیونٹی کی مصروفیت کو فروغ دینا ہے۔ اس مرکز میں مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جو لوگوں کو قانونی مشاورت، تعلیم، اور دیگر وسائل تک رسائی فراہم کریں گی۔سینٹر فار جسٹس انوویشن کے ایک پروجیکٹ کے طور پر، اسٹیٹن آئی لینڈ کمیونٹی جسٹس سینٹر نوجوانوں اور بالغوں دونوں کے لیے ایسے پروگرام فراہم کرے گا جو نظام انصاف سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر میئر ایڈمز  کاکہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایک بات کرتا ہوں اور وہ ہے  عوام کی خوشحالی۔ مئیر نے کہا کہ  مجھے اس پر فخر ہے کہ میں کونسل ممبر ہینکس اور ڈسٹرکٹ اٹارنی میک موہن کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہوں تاکہ ہمارےبلیو پرنٹ فار کمیونٹی جسٹس میں بیان کردہ وژن کو پورا کیا جا سکے۔ جو کبھی ایک فوجداری عدالت تھی اب اسے کمیونٹی پر چلنے والے مرکز میں تبدیل کر دیا جائے گا جو ہمارے نوجوانوں کو کامیابی کے لیے درکار مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.