معلق پل کی حفاظت کے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ریاض کے "معلق پل” کی سیفٹی اور مضبوطی کے ٹیسٹ کے لیے پہلی بار جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا مملکت کی سطح پر پہلا پل ہے جو شہر کے مغربی اور جنوبی علاقے کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔معلق پل سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے جنوبی رنگ روڈ پر واقعہ ہے جو وادی لبن کو عبور کرتے ہوئے مغربی حصے کو جوڑتا ہے اس پل سے ٹریفک کی روانی میں کافی سہولت ہوئی معلق پل مملکت کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے جسے سیکڑوں فولادی کیبلز کے ذریعے کھڑا کیا گیا پل کی چوڑائی 35 میٹر ہے جبکہ پل کی مجموعی لمبائی 763 میٹر ہے پل کی دیکھ بھال اور اس کے کیبلز کی صلاحیت جانچنے کے لیے پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا جس کے ذریعے انتہائی محفوظ طریقے سے تمام کبیلز کا مختصر وقت میں جائزہ لیا گیا اور ان کی صلاحیت کو جانچا گیا پل کے فولادی کیبلز کی جانچ کے لیے تھری ڈی روبوٹک آلے کا استعمال کیا گیا جس میں متعدد ہائی ریزولیشن کیمرے نصب تھے علاؤہ ازیں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیبلز کی قوت اور انکی لچک کا بھی جائزہ لیا گیا۔