
معمولی تکرار خون خرابے پر جاکر رکی ،پڑھا لکھا نوجوان قتل
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں اسموک شاپ پر کام کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔واقعہ مقتول اور ملزمان کے درمیان تکرار پر پیش آیا ۔مقتول ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے اسموک شاپ پر کام کررہا تھا۔مقتول اسموک شاپ کا مالک ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے مطابق قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ واقعہ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ متاثرہ اور دکان میں داخل ہونے والے دو افراد کے درمیان کسی قسم کی تکرار ہوئی تھی کیونکہ دو ملزمان میں سے ایک ملزم نے گولی ماری تھی ۔حکام نے مقتول کی شناخت لنکاسٹر کے 18 سالہ جارج پیٹر الحوارہ کے نام سے کی ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔