vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکسی ڈرائیورز اوبر کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف  نیویارک کی سڑکوں پر آگئے

0

نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیورز آن لائن کمپنی اوبر کی ورکرز دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے اوبر کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مخصوص اوقات میں ایپ کو بند کرنے کی روش ترک کرے۔آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کی    غیرمنصفانہ اور ورکرز دشمن پالیسیوں کے خلاف نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیورز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔شہر بھر میں اوبر ایپ کے ذریعے روزگار کمانے والے ٹیکسی ڈرائیورز نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کی کال پر سڑکوں پر نکل آئے اور اوبر ہیڈکوارٹرز تک احتجاجی مارچ کیا۔اس مظاہرے کی قیادت نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بہراوی دیسائی اور دیگر کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اوبر کمپنی کے ورکرز دشمن اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔احتجاجی مارچ میں ٹیکسی ڈرائیورز کی کثیر تعداد شریک تھی جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔  مظاہرین کا کہناتھا کہ وہ ہڑتال پر جانے کے لیے تیار ہیں،اگر اوبر کمپنی نے مخصوص اوقات میں ایپ بند کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا اور کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی نہ بنایا تو اس سے بھی زیادہ سخت لائحہ اختیار کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.