vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر اور مئیر نیویارک کی کوششیں رنگ لے آئی

0

سب وے اسٹیشن پر جرائم میں نمایاں کمی،جرائم کی شرح میں11فیصد کمی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور میئر ایرک ایڈمز نے سب وے  اسٹیشن پر جرائم کی روک تھام  میں واضح کمی لاکر اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانزٹ کرائم کا نیا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کہ مطابق 2019 کے مقابلےجرائم کی شرح میں 11 فیصد کمی واقع ہو ئی ہے.اس ہفتے ٹرانزٹ کرائم 44 فیصد،پچھلے چار ہفتوں میں 27 فیصد اور سال کے آغاز سے اب تک  8فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، نیویارک گورنر کیتھی ہوکل،نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ایڈورڈ کبان اور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے چیئر اور سی ای او جانو لیبر نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا  شہر اور میٹرو پولیٹن  ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی کوششیں نئی کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ٹرانزٹ کرائم 2019 کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہو چکا ہے۔ اس ہفتے ٹرانزٹ کرائم پچھلے سال کے مقابلے میں 44.4 فیصد کم ہوا ہے جبکہ پچھلے چار ہفتوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.6 فیصد کمی آئی ہے۔ سال کے آغاز سے اب تک ٹرانزٹ کرائم میں 7.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔اس موقع پر میئر ایڈمز کا کہناتھا کہ نیویارکرز کو سب وے میں محفوظ رکھنا انتہائی اہم ہے۔ آج ہماری کوششوں کی بدولت ہمارے سب ویز اور بھی محفوظ ہورہے ہیں۔ہمارا ٹرانزٹ سسٹم 14 سالوں میں سب سے زیادہ محفوظ ہوا ہے اور ہم سب ویز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.