vosa.tv
Voice of South Asia!

شہریت اور ویزا فیس میں بھی اضافہ، غیر ملکیوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں

0

فرانس میں غیر ملکیوں کے لیے رہائشی اجازت ناموں سے متعلق فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جو یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ 

نئی مالیاتی قانون سازی کے تحت رہائشی کارڈ حاصل کرنے، تجدید کروانے اور دیگر امیگریشن خدمات کے اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئے قواعد کے مطابق پہلی بار عارضی، یا مستقل رہائشی کارڈ حاصل کرنے کے لیے ٹیکس اسٹیمپ کی فیس 225 یورو سے بڑھا کر 350 یورو کر دی گئی ہے۔ تاہم طلبہ، کارکنوں، فیملی ری یونین اور دیگر مخصوص کیٹیگریز کے لیے رعایتی فیس 75 یورو سے بڑھا کر 150 یورو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح رہائشی اجازت نامے کی تجدید کی فیس بھی بڑھا کر 250 یورو کر دی گئی ہے، جبکہ رعایتی شرح 100 یورو ہوگی۔ اگر کسی شخص کو رہائشی کارڈ کی نقل حاصل کرنی ہو تو اس پر بھی وہی فیس لاگو ہوگی جو نئے کارڈ کے اجرا پر ہوتی ہے۔حکام کے مطابق عارضی رہائشی اجازت نامے کے اجرا اور تجدید پر بھی پہلی بار 100 یورو کی فیس عائد کی گئی ہے، تاہم بعض افراد جیسے سماجی بحالی کے عمل میں شامل افراد اور عارضی تحفظ حاصل کرنے والے اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس کے علاوہ فرانسیسی شہریت حاصل کرنے یا دوبارہ حاصل کرنے کی درخواستوں کی فیس بھی 55 یورو سے بڑھا کر 255 یورو کر دی گئی ہے، جبکہ طویل المدتی ویزا اور دیگر امیگریشن خدمات کی فیس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.