زبردستی کی غلط اطلاع نے نیویارک پولیس افسران کی دوڑیں لگوادی
کوئنز (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوئنز ڈے کیئر ایک شخص بچے کو زبردستی لے جانے کی کوشش کررہا ہے ۔اطلاع ملتے ہی نیویارک پولیس کے افسران اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ نامعلوم شخص فرار ہوگیا ہے۔جس پر پولیس نےشہر بھر کی ناکا بندی کرادی ۔اس دوران افسران نامعلوم شخص کی تلاش میں گاڑیوں پر گشت کرنا شروع کردیا ۔پولیس کو واقعہ کی اطلاع فون کال پر موصول ہوئی تھی ۔پولیس نے تقریبا ایک گھنٹے سے زائد تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ بچہ محفوظ ہے اور جو شخص ملنے آیا تھا وہ اس کا داد تھا۔داد کا نام اسکول کی لسٹ میں نہیں تھا اس لیے انتظامیہ نے بچے کو جانے نہیں دیا اور شخص کے ساتھ سختی سے برتاؤ کیا۔پولیس نے بچے کے والد سے رابط کیا تو بتایا گیا کہ بچے کے داد بچے سے ملنے کے لیے آئے تھے۔ڈے کیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا اسکول سخت پک اپ پروٹوکول پر عمل کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بچوں کو صرف منظور شدہ پک اپ لسٹ میں شامل افراد یا والدین کے ذریعہ اختیار کردہ افراد کے لیے چھوڑا جاتا ہے۔پولیس نے ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد گشت پر معمور افسران کو اطلاع دی کہ وہ واپس آجائیں ۔ملنے والی اطلاع غلط ہے