vosa.tv
Voice of South Asia!

سوشل میڈیا کے زریعے بچوں کو بنیاد پرست اور نفرت انگیز بنایاجارہا ہے،ایرک ایڈمز

0

میئر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنے اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا۔میئر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات اور اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا۔انہوں نے احسیہ بادی کو نیویارک سٹی چلڈرن کیبنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کے اعلان کیا اور بچوں کی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔ میئر ایڈمز نےسابق صدر ٹرمپ پر ہونیوالے حملے کے تناظر میں بات کرتے ہوئے غصے اور نفرت کے درمیان فرق پر بھی بات کی، ان دونوں کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے مئیر نے کہا کہ غصہ تبدیلی اور بہتری کے لئے تحریک دے سکتا ہے جبکہ نفرت تباہی کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے نفرت انگیز جرائم اور سوشل میڈیا کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر بچوں کے بنیاد پرستی کے خطرات کے بارے میں بات کی۔میئر نے عوامی تحفظ کی کوششوں پر بھی زور دیا اور نیویارک سٹی کی بین الاقوامی شہرت اور سیاحت کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔میئر نے شہر میں لائف گارڈز کی تعداد میں اضافے اور ساحلی تحفظ کے لئے ڈرون کے استعمال کی تعریف کی۔ گرمی کی شدت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ پریس کانفرنس میں میئر نے ڈیلیوری ورکرز کی کمائی میں اضافے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے مواقع پر بھی بات کی۔مجموعی طور پر میئر ایڈمز نے نیویارک سٹی کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات اور اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.