واشنگٹن ہائٹس پارک میں بیٹے کے دھکا دینے سے ماں گر کر جاں بحق
نیویارک(ویب ڈیسک) واشنگٹن ہائٹس پارک میں 44 سالہ خاتون دھکا لگنے سے نیچے گری اور جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ 165 ویں اسٹریٹ اور ریور سائیڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ شخص نے خاتون کو پارک کے اندر پشتے سے نیچے دھکیل دیا جس سے شدید جسمانی چوٹیں آئیں۔پولیس کے مطابق دھکا دینے والا نوجوان خاتون کا بیٹا تھا۔ خاتون کی شناخت ویانیل گارسیا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ماں بیٹے کے درمیان کیا تنازعہ تھا اس کی تسدیق کی جارہی ہے