کوری کمپیریٹورنے بیوی اور بچیوں کو بچاتے ہوئے جان دی،صدر بائیڈن کی اہلکانہ سے تعزیت
ہفتے کے روز ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں کوری کمپیریٹور گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔مقتول اہلخانہ کے ساتھ ریلی میں شریک تھا ۔دو زخمیوں کی شناخت پنسلوانیا کے 57 سالہ ڈیوڈ ڈچ اور مون ٹاؤن شپ، پنسلوانیا کے 74 سالہ جیمز کوپن ہیور کے نام سے ہوئی ہے۔پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے کمپیریٹور نے کہا کہ ایک ہیرو جو مر گیا ۔وہ ایک فائر فائٹر تھا جو بیوی اور بچیون کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دیدی ۔مقتول نے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپریٹور کی بیوی اور دو بیٹیوں سے ابھی بات کی تھی۔ کوری ہر اتوار کو چرچ جاتا تھا وہ خاص طور پر اپنے خاندان سے پیار کرتا تھا۔ ایک ہیرو کی موت ہوگئی ہے ۔کوری نےاپنے خاندان کی حفاظت کے لیے گولیوں کے سامنے اپنا جسم پیش کردیا ۔وہ ہم میں سے بہت اچھے تھے۔ کوری سابق صدر کے پرجوش حامی تھے اور کل رات ان کے ساتھ کمیونٹی میں موجود ہونے پر بہت پرجوش تھے۔ان کی موت کے بعد خاندان نےآن لائن خراج تحسین پیش کیا۔صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے کمپیریٹور کے اہل خانہ سے اپنی "گہری تعزیت” کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک باپ تھا۔ خدا اس سے پیار کرتا ہے۔ ہم زخمیوں کی مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کر رہے ہیں۔امریکن نے کوری کے اہلخانہ کی مدد سے کے لیے دل کھول کر عطیات جمع کرائے ہیں اور اب تک 7لاکھ ڈالرز جمع ہوچکے ہیں