شوٹر تھامس نے والد کی خریدی ہوئی بندوق سے ٹرمپ پر گولی چلائی ،خفیہ ادارہ تفصیلات سامنے لے آیا
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی حکام نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے کی تفصیلات شئیر کردیں ہیں۔ایف بی آئی حکام نے کہا کہ واقعہ کے فورا بعد جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو مار گرایا تھا ۔حملہ آور کے پاس سے گاڑی،مشکوک ڈیوائس اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔مشکوک ڈیوائس گھر سے برآمد ہوئی تھی ۔بندوق اور موبائل کو ورجینا میں ایف بی آئی اے لیب منتقل کیا جائے گا تاکہ جانچ پڑتال مزید ہوسکے۔ایف بی آئی حکام نے شوٹر کے بارے میں بتایا کہ شوٹر نے والد کی خریدی ہوئی بندوق سے ٹرمپ پر حملہ کیا اور شوٹر نرسنگ بحالی مرکز کا ملازم تھا ۔مزکز میں غزائی معاون کے طور پر کام کرتا تھا ۔ایف بی آئی کے مطابق شوٹر تھامس میتھیو کروکس نے بغیر تشویش کے اپنا کام انجام دیا۔حکام نے شوٹر کو ‘تنہا’، ‘خاموش’ رہنے والا کے طور پر بیان کیا کہ اور بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس خاموش رہنے کا عادی تھا اس کے زیادہ دوست نہیں تھے۔واقعہ سے پہلے حملہ آور کو سیاست یا خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ پر بات کرتے نہیں سنا پاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت پپارک نرسنگ بحالی سینٹر اور اہلخانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں اور معلوم ہوا کہ شوٹر کو کوئی دماغی بیماری بھی نہیں تھی نہ ہی کسی نظریہ تھا ۔حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ہائی اسکول کے رائفل کلب میں داخلے کی کوشش کی تھی لیکن اسے کلب نے داخلہ نہین دیا تھا کیونکہ وہ انہیں ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔ایف بی آئی نے بتایا کہ دو طالب علموں نے آگاہ کیا کہ حملہ تھامس کروکس کو فٹ نہ ہونے کی بناء پر رائفل سیزن مین حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔ اسے خطرناک سمجھا جاتا تھا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ حملہ آور بندق کے ساتھ اتنے قریب کیسے پہنچا ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گئے۔