نیو یارک:نوجوانوں میں کھیلوں کےفروغ کے لیے4.2 ملین ڈالرکی گرانٹ کا اعلان
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز، گورنر ہوکل، اور محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی نے شہر کے تمام بورو ز میں نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 4.2 ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، گورنر کیتھی ہوکل، اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے کمشنر کیتھ ہاورڈ نے 4.2 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے جو نوجوانوں میں کھیلوں کی تعلیم، پروگرامنگ اور ایتھلیٹک آلات کی اپ گریڈیشن کے لیے فراہم کی جائے گی۔ ان فنڈز میں سے تقریباً 2.3 ملین ڈالر پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور اب مزید1.9 ملین ڈالرز 41 اضافی کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی مدد کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں، جن میں سے بیشتر کے شہر کے ساتھ موجودہ معاہدے نہیں ہیں۔یہ فنڈز نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات، پروگراموں اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔مئیر ایڈمز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس موسم گرما میں، میں اپنے مستقبل کے تمام ستاروں اور چیمپئنز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہوں، اور دعا ہے کہ بہترین ٹیم جیت جائے۔