نیویارک میں ای بائیک کی بیٹریوں کے محفوظ استعمال کے لیے قوانین نافذ
گونر نیویارک نے ای بائیک اور لیتھم آئن بیٹریوں سے متعلق قوانین کے مسودہ پر دستخط کردئیے،موجودہ قوانین بیٹریوں کے محفوظ استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی گورنمنٹ کیتھی ہوکل نے نیویارک میں ای بائیک اور لیتھم آئن بیٹریوں کے محفوظ استعمال کے نئے قوانین پر دستخط کردئیے ہیں۔نیویارک میں ای بائیک کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اس لیے نئے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔لیکن اس سے کئی جان لیوا واقعات بھی رونما ہوئے ہی۔گورنر کیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ کسی کو خوف نہیں ہونا چاہیے کہ ای بائیک کے نیچے چارج کرنے والی بیٹری کسی بھی وقت بم کی طرح پھٹ سکتی ہے۔ نئے قوانین سے ناقص بیٹری بنانے والوں کو نقصان ہوگا اور ای بائیک کو ہینڈل کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جانیں بچانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کی اجازت دیتا ہے، ای-بائیک خریداروں کو آپریٹنگ مینوئل حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے کہ بیٹریاں اور رجسٹریشن لاگز کو محفوظ طریقے سے کیسے چارج کیا جائے کہ کون ای بائیک ر خریدتا ہے۔موٹر وہیکلز کے محکمے کے کمشنر اور گورنر کی ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے سربراہ مارک جے ایف شروڈر نے کہا کہ میں ای بائیک کی حفاظت کو فروغ دینے اور لیتھیم آئن بیٹریوں کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گورنر اور مقننہ کے اقدامات کی ستائش کرتا ہوں۔نیو یارک والوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ اہم اقدامات ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال صرف نیویارک شہر میں لیتھیم آئن بیٹریوں پھٹنے سے 268 مقامات پر آگ لگی جس میں 150 افراد زخمی ہوئے اور 18 افرادجان سے گئے ۔