vosa.tv
Voice of South Asia!

ہم جنس پرستوں کو علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں کی تلاش

0

 ہم جنس پرستوں نے نیویارک کے ہسپتالوں میں امتیازی سلوک روا رکھنے پر ڈاکٹروں اور تنظیموں کو تلاش کرنا شروع کیا ہے،آئندہ دنوں ڈائریکٹری شائع کی جائے گی  

نیویارک(ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ کے ہم جنس پرستوں کو نیویارک کے ہسپتالوں  کے ڈاکٹروں اور عملے سے ہزاروں شکوئےہیں۔اس لیے ہم جنس پرستوں کی  تنظیم نے نیویارک کے ہسپتالوں میں ناروا سلوک سے دل برداشت ہوکر اپنا ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا قدم اٹھایا اور علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں اور تنظیموں کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ بیماری کے دوران عزت احترام کے ساتھ علاج معالجہ ہوسکے اور تنظیمیں مدد کو یقینی بنائیں ۔اس حوالے سے ایل جی بی ٹی نیٹ ورک کے سی ای او رابرٹ ویٹیلی نے کہا ہے کہ  ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم کمیونٹی کا تحفظ کرسکیں اور ہمیں ایسے ڈاکٹروں اور تنظیموں کی تلاش ہے جو ایل جی بی ٹی کے لوگوں کو علاج معالجہ فراہم کرسکیں اور انہیں تربیت فراہم کریں کہ وہ مستقبل میں اپنی کمیونٹی کے لیے کردار ادا کریں۔ویٹیلی نے کہا کہ نئے ایل جی بی ٹی ہیلتھ ایکسیس پروگرام کے  لیے ایک ڈائریکٹری شائع کی جارہی ہے۔ایل جی بی ٹی نیٹ ورک نے 2021 کے اسٹونی بروک میڈیسن سروے کی طرف اشارہ کیا۔اس سروے سے معلوم ہوا کہ لانگ آئی لینڈ کے 37فیصدہم جنس پرستوں کوعلاج معالجہ کے دوران  بے عزتی کا سامنا  کرنا پڑا۔عملے کی طرف سے جملے کسے گئے ۔ویٹیلی نے کہا کہ ایل جی بی ٹی لوگوں کے لیے صرف ایک برا تجربہ ہے کہ وہ کسی بھی ڈاکٹر  کے پاس واپس نہ جائیں۔اس نئی کوشش کا مقصد  صورتحال کوتبدیل کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.